Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

 ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی کراچی ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے بین الاقوامی پرواز سے فرانس فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم عمر رضا کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں  شامل تھا، ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں