اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ممبران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
وزارت داخلہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے کہا کہ ممبر ایڈمن سی ڈی اے کا تبادلہ آج کردیا جائے گا جبکہ ممبر فنانس اور انجینرنگ کو ہٹا دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ احکامات پر پہلے علمدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ حکام اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے رولز کے مطابق مراعات ملتی ہیں اس لئے آفیسرز وقت پورا کرنا چاہتے تھے۔
الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کا معاملہ نمٹا دیا۔
22 ستمبر 2023 کو سی ڈی اے ڈسیپلن ڈائر یکٹوریٹ، ڈی جی ایچ آر و ممبر ایڈمن کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
دستیاب تحریری احکامات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ڈسیپلن ڈائریکٹوریٹ کو ڈی جی ایچ آر و ممبر ایڈمن کے ماتحت کرنے کی منظوری دی تھی۔
الیکشن کمیشن کے 5 اور 12 ستمبر کے مراسلوں کے بعد سی ڈی اے بورڈ ممبران کی واپسی شروع ہوگئی تھی۔ ممبر ایڈمن عامر عباس خان کی خدمات واپس کر دی گئی تھیں جبکہ ممبر پلاننگ اور ممبر فنانس تاحال اپنی واپسی روکوانے کے لیے کوشاں تھے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سابقہ بورڈ ممبران کو واپس بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















