مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز میرے لیڈر نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تو ہم جیسے لوگ الگ ہوجائیں گے۔
نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قافلہ لے کر استقبال کیلئے نہیں جاؤں گا، میں اس کا قائل نہیں، وطن واپسی کیلئے پارٹی نواز شریف کو گمراہ کر رہی ہے۔
نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ اشتہاری قرار دیئے گئے شخص کو ضمانت نہیں مل سکتی، پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا پڑتا ہے ورنہ پیچیدگی بڑھے گی۔
الیکشن سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، حتمی فیصلہ حلقے کے لوگ کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















