سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا بیان آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















