Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نینشل ایکشن پلان کا ایجنڈا قومی اہمیت کا حامل ہے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ نینشل ایکشن پلان کا ایجنڈا قومی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں 14 ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کوئٹہ آمد وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی جانب عملی پیش رفت ہے، آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر صوبائی حکومت من و عن عمل کرے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نینشل ایکشن پلان کا ایجنڈا قومی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے تمام سیکورٹی اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ نگران حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے یقین دلایا کہ نیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں