شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوش حال اور آزاد پاکستان ہے،21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں جنہوں نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا اور دہشت گردی کا سامنا کیا،21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے، انشاءاللہ۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ آپ کو تعلیم اور علاج مفت ملے، عوام نواز شریف کا ساتھ دیں جن کے دور میں یہ مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی جبکہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ مہنگائی پھر کم ہو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے اور نوجوان کو روزگار ملے جبکہ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ سستے سفر کا ذریعہ میٹروز اور شہروں میں بھی بنیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















