نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی، سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور سینئر سیاستدان فرح عظیم شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں انتخابات سمیت بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ملاقات میں فرح عظیم شاہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت اور اقدامات پر مکمل یقین کا اظہار کیا اور نگران حکومت کی معاشی و انتظامی پالیسیوں کو سراہا۔
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں، سابق وزیر اعظم کو جو سکیورٹی ملتی ہے وہ دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















