مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سوائے مہنگائی کے ملک کو کچھ نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جو وعدے کیے ہمیشہ پورے کیے، نواز شریف کی سیاست کو نکال دیں تو 1947 والا پاکستان بچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والوں کو بہت بار فیلڈ دی گئی، لیول پلئینگ فیلڈ مانگے والو آؤ مقابلہ کرو، اب بتائیں گے مینار پاکستان کیسے بھرا جاتا ہے، مینار پاکستان پر نواز شریف سچے وعدے کرے گا، اب پاکستان کی ترقی کے وعدے ہوں گے، قرار داد پاکستان کو یاد کرتے ہوئے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے کہا گیا کہ نا اہلی چاہیے یا وزارت تو میں نے کہا نا اہلی چاہیے، ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی سے مقابلہ کرو، گالی یا لڑائی کا نہیں کارکردگی سے مقابلہ کرو۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانیوں اب پاکستان میں کام کرنے والے کو ووٹ دینا، نواز شریف کو بار بار کہا گیا کہ پاکستان کو آپکی ضرورت ہے، نواز شریف کو بار بار وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی گئی، آج نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی نہیں بلکہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ آج ہم نعرہ نہیں لگا رہے پاکستان کا اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہے، جڑانوالہ میں جتنی ترقی کی وہ صرف نواز شریف کی وجہ سے ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سوائے مہنگائی اور چوری کے علاوہ اس ملک کو کیا دیا؟ ایک معاہدہ عمران خان کا اٹھا کر دیکھ لیں اور ایک نواز شریف کا دیکھ لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















