کوئٹہ کے پانچ مقامات پر جلسوں اور مظاہروں پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے تحت پابندی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کے باعث بلوچستان اسمبلی کے باہر جلسے جلوس منعقد نہیں کیے جا سکیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق زرغون روڈ پر ریڈ زون سے یونٹی چوک تک جلسے جلوسوں پر پابندی ہو گی، انسکمپ روڈ اور گلستان روڈ پرمظاہرے اور جلوس منعقد نہیں کیے جا سکیں گے، حالی روڈ سے زرغون روڈ تک بھی جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد رہے گی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے۔
اس دورے میں صوبہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے بلوچستان ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر بلوچستان کی نگران صوبائی قیادت سے ملاقات بھی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















