Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی، 4 مزدور دب کر جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کی شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں زیر تعمیر عمارت گر گئی جس میں دب کر 4 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 80 گز کے پلاٹ پر مزدور کام کر رہے تھے کہ عمارت کا اسٹرکچر گر گیا جس میں کئی مزدور دب گئے اور 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

عمارت میں 5 سے زیادہ مزدور پھنس گئے تھے جن کو آہستہ آہستہ نکالا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ملبے میں دب کر جانبحق افراد کی شناخت ہو گئی، مرنے والوں میں 55 سالہ عبدالغفار ولید حسن علی، 30 سالہ نصیر احمد ولد محمد انور اور 37 سالہ محمد کاشف علیت محبوب علی شامل ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں