پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شیریں رحمان نے پیپلز پارٹی کی سنیئر نائب صدر شیریں رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ کلائمنٹ جسٹس کا معاملہ دنیا میں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج پوری دنیا میں اپنے اثرات چھوڑ رہا ہے، پوری دنیا میں کلائمیٹ چینج سے سیلاب کاریاں ہوئیں، ہمارا ایک تہائی ملک کلائمیٹ چینج سے ہونے والے سیلاب کے نیچے ہے اور یہ تمام تباہ کاریاں انسانوں کے اپنی لاپرواہیوں کی وجہ سے ہیں، ایسے حالات میں سب سے پہلے غریب اور نقصان متاثر ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے گندگی پھیلاتے ہیں، ہمیں نیشنل لیول پر کلائمیٹ چینج کو سنجیدگی سے مسائل کے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















