Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلیل عباس جیلانی کی آزربائیجانی وزیر خارجہ سے ملاقات

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آزربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرائموف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرائموف سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آزربائیجانی ہم منصب کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 27 ویں وزرائے خارجہ کونسل کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ملاقات میں ہم نے معیشت، تجارت اور باہمی منسلکی کے عزم کا اعادہ کیا، ہم نے عوامی سطح کے رابطوں میں مزید استحکام کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آزربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے شوشا میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خسروو نوزیری سے ملاقات کی جو اقتصادی تعاون تنطیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لاینز پر ہوئی۔

اس موقع پر نگران وزیر خارجہ نے ای سی او کے ویژن اور اہداف کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی تجدید کی جبکہ سیکرٹری جنرل نے خطے میں ترقی و باہمی منسلکی کے فروغ میں پاکستان کو سراہا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں