Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، چوہدری انوارلحق

چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر کے اساتذہ کرام کے وفد سے ملاقات کی جس میں سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور اور آزاد کشمیر بھر سے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بہتری پیدا کرنے میں اساتذہ کرام کا اہم ذریعہ کردار ہوتا ہے، اساتذہ ہمارے معاشرے کی تعمیر نو کرنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تعمیر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے اساتذہ کرام اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوسکے۔

چوہدری انوارلحق نے یہ بھی کہا کہ اس نظام کو ہم سب نے مل کر درست سمت کی طرف لے کر جانا ہے، حکومت آئین و قانون کے مطابق حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی جبکہ حکومت اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بائیو میٹرک کو اے جی آفس سے منسلک کریں گے اس طرح دفاتر میں حاضر نہ ہونے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے۔

چوہدری انوارلحق نے اساتذہ کرام کے وفد سے کہا کہ آپ مستقبل کے معماروں کے معمار ہیں لہذا اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے ادا کریں جبکہ اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے سکولوں کے رزلٹ سو فیصد دیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوٹہ سسٹم پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، 62 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، معاشرے سے انتشار  اور بے راہ روی کو ختم کرنے کے لئے بھی آپ اپنا اہم کردار ادا کریں۔

چوہدری انوارلحق نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر تنخواہ لے کر ہمیں فرائض کی ادائیگی بھی احسن طریقے سے کرنی چاہئے تاکہ معاشرے ترقی کرے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور لڑتا رہوں گا جبکہ حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی میں بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں