مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے ساتھ اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، پارٹی قائد قطر کا دورہ بھی کر سکتے ہیں جس میں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو خصوصی پرواز سے دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 10 دسمبر سن 2000ء میں پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد آٹھ سال کے لئے سعودی عرب چلے گئے تھے، انہوں نے سعودی عرب میں آٹھ سال کیلئے جلاوطنی کاٹی اور پھر تیسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔
نواز شریف پی ٹی آئی چیئرمین کے برسراقتدار کے بعد 19 نومبر 2019ء کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے، انہوں نے جلاوطنی میں آٹھ سال سعودی عرب اور چار سال لندن میں گزارے۔
نواز شریف جب بھی جلاوطنی سے وطن واپس لوٹے تو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے، وہ وطن واپسی پر باقاعدہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















