پاکستانی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفیکیشن ضروری قرار دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفیکیشن ضروری قرار دیتے ہوئے تمام ائیر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ جتنے بھی لوگ پاکستان سے باہر جائیں گے ان کا پولیو سرٹیفکیٹ لازمی دیکھا جائے گا۔
اب سوال یہ ہے کہ پولیو سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟
سب سے پہلے آپ ہیلتھ کئیر سینٹر جائیں گے اور وہاں جا کر 2 قطرے پولیو کے پئیں گے تو وہ آپ کی انفارمیشن آن لائن درج کر دیں گے۔ اس کے بعد آپ واپس گھر آئیں اور آکر برائوزر میں نیشنل امیونائیزیشن مینیجمنٹ سسٹم کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں گے۔
ویب سائٹ کی ہوم اسکرین پر آپ کو کووڈ 19 ویکسینیشن اور دیگر ویکسینیشن کے 2 آپشنز نظر آئیں گے جس میں آپ دیگر ویکسینیشن پر کلک کریں گے اور نیکسٹ اسکرین پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات فراہم کریں گے۔
اس میں آپ سے شناختی کارڈ کی تاریخ اجراء درج کریں گے اور اگر آپ کا شناختی کارڈ نہیں ہے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ کیا آپ سی آر سی ہولڈر ہیں؟ یعنی آپ کا ب فارم ہے تو وہاں پر آپ جی ہاں کی آپشن پر کلک کریں گے۔
آخر میں آپ ویکسین بھی منتخب کریں گے جس میں وہ آپ کو 3 آپشنز دیں گے۔ آئی پی وی ویکسین، ییلو فیورویکسین اور اورل پولیوویکسین جس میں آپ اورل پولیوویکسین پر کلک کریں گے کیونکہ ہمیں اس کا سرٹیفکیٹ چاہیے۔
اب یہاں پر آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ ویکسین تو حکومت پاکستان کی جانب سے مفت مہیا کی جا رہی ہے لیکن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی 100 روپے فیس ہے جوآپ بذریعہ ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ یا ای سہولت فرنچائز کے ذریعے کر سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ آپ یہ سرٹیفکیٹ ایپلی کیشن کےذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں، آپ پلے اسٹور سے پاک ویکسی نیشن ایپ کے نام سے اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس کا بھی طریقہ کار ویسا ہی ہے یہ بھی آپ کو2 آپشنز دے گا کہ آپ کوکوویڈ ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ لینا ہے یا کوئی اور تو آپ دیگر ویکسی نیشن پر کلک کریں گے۔
اس کے بعد آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں گے اور اپنے شناختی کارڈ کی تاریخ اجراء درج کریں گے تو ایپ پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کونسا سرٹیفکیٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس میں بھی آپ دیگر ویکسی نیشنز پر جائیں گے اور اورل پولیو ویکسینیشن پر کلک کردیں گے۔
یہاں پر آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اگر آپ فارنر ہیں اور آپ کے پاس پاسپورٹ ہے تو آپ آئی ڈی کارڈ کی جگہ پاسپورٹ نمبر درج کریں گے باقی سارا پراسیس وہی رہے گا۔
اس کے بعد آپ یہاں بھی کسی بھی موبائل بینکنگ یا ایزی پیسہ کے ذریعے 100 روپے سرٹیفکیٹ کی فیس جمع کروائیں گے تو ویریفائی کا آپشن آجائے گا اس پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس آپ کا سرٹیفکیٹ آجائے گا ۔ آپ اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور کسی بھی پرنٹ شاپ پر جا کر پرنٹ آؤٹ کروالیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















