نگراں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد میں امراض قلب کے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
نگراں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا، ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ عام عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کرنا حکومت کا ویژن ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں مریضوں کو صحت عامہ کی ہر ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں۔
اس موقع پر ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر مبشر منظور و دیگر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے



















