Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ چھپائی کے معاملے پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ کی چھپائی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاسپورٹ کیلئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔

اس حوالے سے ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لیمنیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمنیشن پیپر کلیئر کرانے میں لگ سکتا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں