Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی پابندی عائد کر دی گئی

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تین ماہ کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز و پولیس کے جوانوں اور رجسٹر سیکیورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کو دوران ڈیوٹی اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی ہوگی، تاہم محکمہ داخلہ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر کے تھانے قانونی کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں