نگران وفاقی وزیر محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو فریم ورک کی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی اینڈ سٹریٹیجی کمیٹی بورڈ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں منصوبوں کے نفاذ اور صوبوں سے منظور شدہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا نے اجلاس کو فور آر ایف منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا کہ حکومت ڈونر ایجنسیوں کو جاری تعاون ، متاثرہ علاقوں کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
محمد سمیع سعید نے ہدایت کی کہ فور آر ایف منصوبوں کے زیر التوا تمام پی سی-ون جلد از جلد منظور کیے جائیں۔
نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے ڈونر ایجنسیوں نے فور آر ایف منصوبوں کی مستعدی سے نگرانی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر وزارت منصوبہ بندی کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، سیکرٹری ای اے ڈی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک، کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک، کنٹری ڈائریکٹر یورپی یونین اسلام آباد، ڈپٹی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر یو این ڈی پی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور تمام صوبوں کے سیکرٹریز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















