Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیم پاكستان حیران كرنے كی صلاحیت ركھتی ہے،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹیم پاكستان حیران كرنے كی صلاحیت ركھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ پر مركزی سیكرٹری اطلاعات استحكام پاكستان پارٹی ڈاكٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاكستان ٹیم كو 2 میچز جیتنے پر مباركباد دیتی ہوں، پاكستانی ٹیم نے ثابت كردیا كہ وہ كسی وقت كچھ بھی كرنے كی صلاحیت ركھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاكستانی ٹیم میں اس وقت بہترین كمبی نیشن موجود ہے، ٹیم پاكستان حیران كرنے كی صلاحیت ركھتی ہے، شاہنیوں سے حیران كرنےكی توقع ركھنی چاہیے، پاكستان ٹیم كو حوصلہ اور اپنے زور بازو پر یقین دلانے كی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ كپتان بابر اعظم كا كام میدان میں ٹیم كو طاقت،حوصلہ اور جزبہ دینا ہے، كپتان كا كام كھلاڑی كو ہمت دینا كہ ہم جیت سكتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم دوسری ٹیموں سے بہتر ٹیم ہے، پاكستانی ٹیم بھارتی میڈیا كے پراپیكنڈے كا جواب اپنی پرفارمنس سے دے۔

استحكام پاكستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاكستان ٹیم ہندوستانی میڈیا كے عزائم كو خاک میں ملائیں، مولا كی مدد اور قوم كی دعاوں سے پاكستانی شیر بھارتی ٹیم كو چاروں شانے چت كریں گے، ٹیم پاكستان بہترین كھیل پیش كركے دنیا كركٹ میں ثابت كرے گی كہ وہ ورلڈ نمبرون ٹیم ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں