Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطاق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والے چلے گئے اور اب معیشت کو ترقی دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی لانے والے چلے گئے اور اب مہنگائی سے نجات دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے جبکہ دہشت گردی واپس لانے والے چلے گئے، دہشت گردی ختم کرنے والا واپس آرہا ہے۔

مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ لوڈشیڈنگ اور بجلی مہنگی دینے والے چلے گئے، لوڈشیڈنگ ختم اور بجلی سستی کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے جبکہ پانچ سال آٹا35، چینی 52 اور 65 روپے پٹرول فی لیٹر دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے، نوازشریف نے کراچی اور سندھ سمیت پورے پاکستان کو امن دیا تھا جبکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کی ترقی کی ضمانت نوازشریف ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ سمیت پاکستان بھر کے عوام نوازشریف کو ووٹ دیں، امن ترقی اور خوش حالی دیں گے جبکہ سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے ورکرز ہمارے بزرگ، بھائی اور بیٹے اور بیٹیاں ہیں، ورکرز کی عزت مسلم لیگ (ن) کی روایت اور امتیاز ہے، آپ کی عزت میری عزت ہے، وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی ایک کال اور ایک پیغام پر آپ کے پاس حاضر ہوں گی۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سندھ کے لئے کوآرڈینیٹر بشیر میمن، جام کرم علی ، ملک امتیاز، محمد علی راجپوت ، مقبول جٹ اور دیگر عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں