Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی ہوئی، کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کیا۔

اے ٹی سی سے اجازت ملتے ہی طیارے کو دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے 6 بجکر 12 منٹ پر اڑان بھری، 13 منٹ بعد دوبارہ لینڈنگ کی، انجینئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں