جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سیاست میں اکڑ کر چلنے کے عادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دلیل کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں، ملک میں جبر اور دھاندلی نہیں چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اگر جبر کی بنیاد پر سیاست سے باہر رکھیں گے تو ایسا نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں اکڑ کر چلنے کے عادی ہیں، آئین، قانون اور برابری کی بنیاد پر ملک چلے گا۔
مولانا فضل الرحمان کے مطابق 3 سال میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی، آج ہر آدمی سوچتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















