Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کل دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل 16 اکتوبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے۔

 ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے اور  نگراں وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیراعظم کی سری لنکن کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چینی صدر کی نگراں وزیرِ اعظم کو دعوت کی وجہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کی کامیابی میں پاکستان کی کلیدی اہمیت ہے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت اور صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز بھی چین کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور گوہر اعجاز چین کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے، فورم میں حکومتوں کے سربراہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت اور صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے دورے کا مقصد تجارتی حجم اور کاروباری معاونت میں اضافہ کرنا ہے، وفاقی وزیر چین کے بڑے سرمایہ کاروں اور چینی ایگزم بینک کے صدرسے ملاقات کریں گے، دورے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزارتِ تجارت نے کہا کہ چین کے دورے میں خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل، کان کنی، الیکٹریک گاڑیوں کی پاکستانی برآمدات میں اضافے پر توجہ دی جائے گی اور شمسی پینل اور ای-کامرس میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ ہوگی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کوفکو کے صدر کے ساتھ ملاقات بھی طے شدہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں