ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطاق نگران وزیر برائے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ زرعی صنعت کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی نہ صرف وقت کی بچت اور کام کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ ملک کی معیشت کو بھی بہتر بنائے گی۔
نگران وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کو اس کی برآمدات میں اضافے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ایک بہترین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ، حکومت زراعت اور دیگر شعبوں میں صنعت و اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس نے تمام شعبوں میں قدم جمائے ہوئے ہیں، آئی ٹی کی تعلیم کو اسکول کی سطح پر متعارف کرایا جائے تاکہ بچے اپنی پڑھائی میں ترقی کرتے ہوئے اس میں ماہر بنیں۔
ڈاکٹر عمر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی اور نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے ، معیشت کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیفنے مزید زور دیا کہ نوجوانوں کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















