Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات انٹونی بلنکن نے سعودی عرب سے حمایت طلب کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں کرارا جواب مل گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جس پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں