Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی محبت میں ہم نے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب نہیں تھے، خالد مقبول صدیقی

 ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی محبت میں ہم نے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے اورنگی ٹاؤن جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی کے تمام کارکنان کو کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگر کوئی کتاب ہجرت کرنے والوں کی لکھی جائے گی تو اورنگی کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہوگی، اگر کسی کو نظریہ پاکستان سمجھنا ہے تو اسے اورنگی سے گزرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اورنگی کی آبادی صحیح لکھی جائے تو یہ سب سے بڑا علاقہ کہلائے گا، اورنگی کی آبادی 30 لاکھ سے زائد ہے، آج جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں پاکستان ہے، جہاں ہم نہیں کھڑے ہوں گے وہ پاکستان نہیں کہلائے گا، اورنگی نے ہمیں حوصلہ دیا تھا کس طرح ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن والوں نے پاکستان کو بچانے کیلئے متعدد بار لاتعداد قربانی دی، اورنگی ٹاؤن والوں نے پاکستان بنایا اور بچایا ہے، جہاں اورنگی ٹاؤن والے نہیں ہوں گے وہ پاکستان نہیں کہلائے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ظالم کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنا اورنگی اور کراچی والوں نے سکھایا ہے، اگر ہجرت قربانی یقین اعتماد پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو اورنگی یونیورسٹی ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کیلئے ایم کیوایم پاکستان ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اس ملک کی محبت میں ہم نے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب نہیں تھے، پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب کچھ کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں