نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر نے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار معیشتوں کے لیے منعقدہ “وی20 منسٹریل ڈائیلاگ ایکس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اخترنے آب و ہوا سے متعلق مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،اس ڈائیلاگ سے پائیدار اقتصادی ترقی اور موسمیاتی لچک کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملی۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات کی۔
مراکش میں ہونے والی اس ملاقات میں بات چیت اقتصادی لچک کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ عالمی اقتصادی استحکام اور مالیاتی اصلاحات کے لیے پاکستان کے عزم کے گرد گھومتی رہی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















