خیبرپختونخوا نگران حکومت نے دوسرا سہ ماہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دستاویز میں کہا گیا کہ بجٹ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے لیے 563 ملین روپے مختص کیے جائیں گے، اس بجٹ میں ایکسائز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 428 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق صنعت کے لیے 340 ملین روپے، جس میں تنخواہوں کے لیے 202 ملین جبکہ نان سیلری بجٹ کے لیے 87 ملین رکھے جائیں گے، محکمہ معدنیات کے لیے 652 ملین روپے رکھے جائیں گے جس میں 293 ملین تنخواہوں اور 308 ملین نان سیلری بجٹ ہو گا۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق ٹیوٹا کے لیے 1 ہزار 36 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، 738 ملین روپے تنخواہوں اور 230 ملین نان سیلری بجٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ لیبر کے لیے 250 ملین مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 157 تنخواؤں اور 73 ملین نان سیلری بجٹ پر مشتمل ہو گا۔
نگران خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی فنڈز دینے سے انکار
دوسری جانب کچھ دن قبل نگران خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک ارب فنڈز کی فراہمی کے لئے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہوگئے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی۔
خط کے متن کے مطابق بی آر ٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر1 ارب روپے درکار ہیں، استدعا ہے کہ لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔
دوسری جانب خط کے جواب میں نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کی جانب سے کہا گیا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے بی آر ٹی کے لیے فنڈز نہیں دے سکتے، مرکز کے ذمے بجلی کے خالص منافع اور این ایف سی کے بقایاجات ابھی تک وصول نہیں ہوئے۔
نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرے تاکہ معاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















