Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و مارجن بڑھا دیے

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و مارجن بڑھا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر جبکہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار ہے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 47 پیسے کا اضافہ، پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا، قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹرہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے18 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے 43 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں