بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں نگران کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022، قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو، ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔
اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کر دی۔
اس موقع پر کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















