پنجاب حکومت نے ایواسٹین انجکشن پر تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انجکشنز کا بیج جرمنی سے آیا تھا، اس کی پیکنگ ٹھیک نہیں تھی، آشوب چشم کے حوالے سے انکوائری کی گئی، کینسر کے مریضوں کا انجکشن آشوب چشم کے مریضوں کو لگایا گیا، انجکشن سے 68 لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ انکوائری کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، بڑا انجکشن چھوٹے انجکشن میں تبدیل کرنے پر مسئلہ ہوا، سارے پی سی آر سیمپل لگائے گئے مگروہ منفی آئے۔
دوسری جانب پاکستان میں وزارت صحت کے مطابق ایواسٹین کو آشوب چشم کے علاج کے لیے کبھی رجسٹرڈ ہی نہیں کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















