اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں اساتذہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کردار قابل ستائش ہے، اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینا اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنا ضروری ہے،
پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ بالخصوص گزشتہ ڈیڑھ سال میں ملک میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیم کا فروغ ضروری ہے، ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوجر خان اور بالخصوص خطہ پوٹھوہار کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا میرا دیرینہ خواب ہے،گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس کا جلد اجراء ہونے جا رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ گوجر خان میں یونیورسٹی آف پنجاب پوٹھوہار کیمپس کے قیام سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہونگے جبکہ منگھوٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک دیرینہ مسئلہ تھاجس میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی سے طالبات کو سفری مشکلات کا خاتمہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















