Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے اور پی ایس او اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

پی آئی اے اور پی ایس او اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی ادائیگی سے مشروط کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو یومیہ 10کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرادی ہے، روزانہ مذکورہ رقم کی ادائیگی کی صورت میں ہی فیول فراہم کیا جائیگا۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق کون سی پروازوں کو فیول فراہم کرنا ہے اس بات سے پی آئی اے خود آگاہ کرے گا، پی آئی اے کے بتانے کے بعد ہی خصوصی پروازوں کیلئے فیول جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور پی آئی اے کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران 10کروڑ روپے آن لائن جمع بھی کرائے گئے ہیں البتہ اجلاس کی تحریری نکات منگل کے روز جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پی آئی اے اور پی ایس او تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا، گزشتہ رات پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 3 ایئرپورٹس پرقومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی، فیول کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے نے 14 اندرون ملک پروازیں منسوخ کردیں جن ایئرپورٹس پر فیول سپلائی بند کی گئی ہیں ان میں ملتان، سکھر اور گلگت ایئرپورٹ شامل ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں