Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا غزہ کیلیے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کےلیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصری حکومت، ہلال احمر  اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امداد کی ترسیل کو حتمی شکل دینے کےلیے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے بھی رابطےکیےجارہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور اب تک 2500 سے زیاددہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے فلسطین کے عوام کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے مگر حماس نے جواباً کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں