سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ عوام میں نواز شریف سے محبت کا جذبہ کم نہیں ہو سکا، شیر کی واپسی اس بات کی گواہی ہے اللہ تعالٰی کا فضل نواز شریف کے ساتھ ہے، نواز شریف کی واپسی سے معشیت میں بہتری آئے گی۔
سیالکوٹ میں سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018 کے الیکشن میں ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن نواز شریف ڈٹا رہاشیر کی واپسی اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ کا فضل نواز شریف کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں تین دفعہ وزارت عظمی سے سازش کے تحت ہٹایاگیا لیکن کوئی بھی سازش عوام کی محبت کو کمزور نہ کر سکی چار پانچ سالوں میں نواز شریف کے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا جبکہ کارکن وفا کا پیکر بن کر کھڑے رہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ تمام کارکن اکیس اکتوبر کو قائد کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں گے،نواز شریف ووٹ کی عزت کو بحال کر کے چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گا۔مہنگائی عروج پر ہے لیکن آہستہ آہستہ بہتری آئے گی نواز شریف کی واپسی سے معشیت میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج کوئی اختلافی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کشیدگی پیدا ہو، اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، ہم ووٹوں کے ساتھ اقتدار میں آئے لیکن سازشیں جاری رہیں ہم نے ان سازشوں کا اسمبلیوں اور گلی محلوں میں مقابلہ کیا، وطن عزیز کے ساتھ پچہتر سالوں میں جو کچھ ہوا وہ قابل فخر بات نہیں۔
سابق وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جن حالات میں کھڑے ہیں ان میں اشرافیہ کا حصہ ہے ایک ادارہ ایسا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہاں انصاف کا بول بالا ہوتا رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن آج ہمارے مسائل میں جہاں سب نے حصہ ڈالا ہے وہیں عدلیہ نے ڈالا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس ملک نے 1947 سے لیکر 2023تک بہت کچھ دیکھا،نواز شریف جلا وطن ہوا،ذوالفقار بھٹو پھانسی چڑھا اور بے نظیر کا قتل ہوا لیکن نو مئی کو جو قوم نے دیکھا وہ آج تک تاریخ میں نہیں ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سالمیت پر کسی قسم کا حرف نہیں آنا چاہئے، منظم سازش کے تحت 9 مئی کو ملک کے رکھوالوں کو للکارا گیا،آج بھی یہ بہادر سپوت اس وطن کی حفاظت میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ ہمارے فلسطین بھائیوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، فلسطینی بہن بھائی جنگی حالات میں مبتلا ہیں، آپ دعا کریں مسجد اقصی آزاد ہوگا، اس وقت فلسطین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ مغربی میڈیا اس ظلم کو ٹی وی پر بھی نہیں دیکھا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















