آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی نے قائدین کی بڑی بیٹھک طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے پنجاب بھر کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان کریں گے۔
اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لئے تیاریوں کے لئے اہم فیصلے، مزید سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت اور پنجاب بھر میں پارٹی جلسوں کے شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں اٹھائیس اکتوبر کو خانیوال، بعد ازاں حافظ آباد، جھنگ، ساہیوال میں جلسوں کے شیڈول کی منظوری بھی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
بعدازاں ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ حتمی فہرستوں کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔
دوسری جانب 12 اکتوبر 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے کوئی ممکنات نظر نہیں آرہے، اس میں کوئی ابہام نہیں، انتخابات کا اپنے وقت پر اعلان اور انعقاد ہوگا، انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں حتمی فیصلے نگران حکومت کرتی ہے، نگران حکومت کا کام شفاف انتخابات کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔ نواز شریف سمیت کوئی بھی سیاسی لیڈر اگر ہمارے فرائض منصبی کے حوالے سے ملاقات کی خواہش کرے گا تو اس سے ضرور ملاقات کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















