گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر شہری کو آئین میں دیئے گئے حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلاات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ،خواتین اور بچوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی،وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت چلنے والے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کے منصوبوں سے خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا،ہر شہری کو آئین میں دیئے گئے حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں وفاقی وزارت کے منصوبوں پر موثر عملدرآمد سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔
ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے گورنرسندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔
نگراں وفاقی وزیر حقوق خلیل جارج نے قائد اعظم روم میں بابائے قوم کی ذاتی استعمال کی اشیاءکا جائزہ لیا جبکہ نگراں وفاقی وزیر نے آئی ٹی طالب علموں کے لئے زیر تعمیر مارکی کا دورہ بھی کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















