محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب شہر میں ہلکی بارش،بونداباندی ہونے کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔۔ #BOLNews #Rain pic.twitter.com/ckhgqsT1wP
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 17, 2023
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، وسطی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















