Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کی ریلوے کمپنی کراچی لوکل ٹرین سسٹم بنائے گی، نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ نےکہا ہے کہ چین کی ریلوے کمپنی کراچی لوکل ٹرین سسٹم بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کے صدر اور نائب صدر کی ملاقات ہوئی جس میں کراچی سرکلر منصوبے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نےکہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی کے مسائل تقریباً حل ہو چکے ہیں، کے سی آر پروجیکٹ کی ساورن گارنٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

 نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تقریباً 43 کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے، کراچی سرکلر ریلوے روٹ سٹی اسٹیشن، لانڈھی، ملیر، اورنگی اور ڈرگ روڈ سمیت کئی مقامات کو کور کرتا ہے، چین کی ریلوے کمپنی کراچی لوکل ٹرین سسٹم بنائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں