Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی و جنگی جرائم میں ملوث ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کن لمحات آن پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے، 58اسلامی ممالک نے دلیرانہ موقف نہ اپنایا تو تاریخ انھیں معاف نہیں کرے گی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ 40 اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، ہر بہادر قوم وہی راستہ اختیار کرے گی جو فلسطینی مسلمانوں نے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین جانوں پر کھیل کر مسجد اقصی کی حفاظت کررہے ہیں، امت فلسطینیوں کے احسانات کا بدلہ چکائے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے، پاکستانی اقوام متحدہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے ایک کروڑ پٹیشز بھیجیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم جماعت اسلامی کے قائم کردہ فلسطین فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیات دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں