Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2923 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔

1342 مریضوں کا تعلق حیدرآباد سے، لاڑکانہ میں 705، میر پور خاص 512، سکھر 237، شہید بینظیر آباد 110 جبکہ کراچی میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال صوبے میں ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 832 تک پہنچ گئی۔

حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 2 ہزار 315 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی ڈویژن میں سب سے کم 2 ہزار 774 مریض سامنے آئے۔

میر پور خاص میں 92 ہزار 932، لاڑکانہ میں 87 ہزار 88، سکھر ڈویژن میں 19 ہزار 194، شہید بینظیر آباد میں 15 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال ملیریا صوبے میں دو افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

ملیریا کیا ہے؟

ملیریا ایک ایسا انفیکشن ہے جو کہ اُڑنے والے کیڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ یہ انفیکشن مچھروں کے زریعے ایک بندے سے دوسرے بندے تک پہنچتا ہے۔ یہ انفیکشن بعد میں سردی، بخار اور زکام کے جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔ اگر اسکا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوہ ہو سکتی ہے۔ بچوں میں ملیریا ہونے کے ذیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں