مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کیساتھ مل کے ملکی ترقی کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تلونڈی بھنڈراں میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی نے کیا تھا اگر اس کے بعد کسی بندے کو شک ہے تو اس کو اپنے دماغ کا معائنہ کرانا چاہیے کس کے اشارے پر چل رہی ہے، ہم نے کبھی فوج سے جنگ نہیں لڑی تھی، اس شخص نے 9 مئی کو پاکستان فوج پر حملہ کیا، پاکستان کی ہر اس علامت پر حملہ کیا جس کو پاکستان قوم سمجھتی تھی اس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، جو اس کی مقدس علامتیں ہیں ان سب کو بے توقیر کر دو، اس ملک میں کیا بچنا تھا فساد ہونا تھا، اللہ کا فضل ہے پاکستان قوم نے اس سازش میں نہ شریک ہو کر سازش ناکام بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لیڈر ہے کہتا تھا انقلاب لاؤں گا اس نے صرف گالی گلوچ سکھایا ہے، اس کے نوجوان ہیں ان سے بات کریں جتنی غلیظ ترین گالیاں ہیں سب پی ٹی آئی کے لوگوں کو آتی ہیں، مسلم لیگ ن نے لیپ ٹاپ یونیورسٹیاں دی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ نے ان لوگوں کو معاف نہیں کیا تھا جنہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، امریکہ نے ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرکے 18 ، 18 سال سزائیں دی ہیں، جس ملک کے ادارے محفوظ نہیں رہتے اس ملک میں انارگی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غلطی کی جب 2014 میں اس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا تب ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دے کر جیل میں بند کرنا چاہیئے تھا، اس نرمی کا فائدہ اٹھایا پاکستان کی فوج پر حملہ کر دیا، ایسے لوگوں کے ایسی سزا ملنی چاہیے کوئی دوبارہ جرات نہ کر سکے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ جنگ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جنگ ہے، اس کا آغاز 21 اکتوبر کو مینار پاکستان سے ہو گا جہاں سے قائداعظم نے پاکستان بنانے کی تحریک شروع کی تھی، ہم اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی تعمیر کی جدوجہد کا ہم آغاز کرے گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















