شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کےعلاقے گھڑیوم میں ہونے والی جھڑپ میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں میں حضرت زمان عرف خوارے ملا شامل تھے تھا اور مارا گیا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبالے میں وطن کے 3 سپاہی شہید بھی ہوئے ہیں، شہدا میں لانس لانیک تبس الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔



















