Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 24 اکتوبر کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سماعت کا تحریری آرڈر بھی جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ 24 اکتوبر کو کیسز پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے سپرینٹینڈنٹ اڈیالا جیل کو 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی  یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کہا کہ وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں، کارروائی آگے بڑھانے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لازمی ہے، ان کی حاضری کے بغیر پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی 24اکتوبرصبح 10 بجے صرف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے فول پروف انتظامات کریں، الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے فول پروف انتظامات کریں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی کیسز سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں