مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر پر قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بھی پاکستان سے دبئی پہنچ گے ہیں، اسحاق ڈار اور عرفان صدیقی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔
نواز شریف دبئی میں دو روز قیام کریں گے اور 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔
سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
لاہور میں نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کے لیے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا پلان وہی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















