گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمٰن سے ڈاکٹر جاوید اکرم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی طبی خدمات قابل ستائش ہیں،ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کوملاقات کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 14 نومبر کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے اشتراک سے ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے بارے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔
اس موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















