نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین سے لازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔
سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارا لحق کاکڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، سنکیانگ صرف تجارتی راہداری نہیں، 2 قوموں کو جوڑنے کا باعث بھی ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، گوادر سی پیک کے تحت اہم تذویراتی منصوبہ ہے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین سے لازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔ خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اورومچی میں مصروف دن گزاریں گے، نگران وزیراعظم سنکیانگ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ نگران وزیر اعظم سے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری عزت مآب مازنگروئی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے رہنماؤں اور معروف تاجروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
چین کے دورے کے دوران نگران وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو، چین کے تھنک ٹینک و اسکالرز اور عالمی رہنماؤں سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















