Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رولز 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

 فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کر دی ہے، لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔

نگران پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی درخواست پر فیسوں میں کمی کی، نگران پنجاب حکومت نے اسلحہ کی فی گولی پر ٹیکس دس روپے سے کم کر کے 2 روپے کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نادرا کے ساتھ مل کر اسلحہ لائسنس کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کر رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کو کسی بھی سرکاری دفتر نہیں جانا پڑے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں