Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی واپسی سے قبل اسحاق ڈار کا بڑا بیان سامنے آگیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات عجوبہ نہیں ،عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، نوازشریف کیخلاف فراڈ کیس ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس؟ سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر تک قیام کریں گے، نواز شریف کا اسلام آباد میں 30 منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہوگا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کل 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں